خبرنامہ پنجاب

پاور لومز ورکرز 270سے زائد فیکٹریاں بند کر کے سراپا احتجاج

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی) پاور لوم فیکٹری میں کام کر تا 17سال مزدور کر نٹ لگنے سے جاں بحق سینکڑوں پاور لومز ورکرز نے 270سے زائد فیکٹریاں بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ڈی او لیبر کے خلاف شدید نعرہ بازی واقعہ کی فوری انکوائر ی کا مطا لبہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز سدھار سیکٹر کی نجی پاور لوم فیکٹری 17سا لہ احتشام کام کر رہا تھا کہ بجلی کی تار اس کے پاؤں سے چھو گئی کر نٹ کا شدید جھٹکا لگنے سے مزدور موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا لیبر قو می موومنٹ نے مزدور کے جاں بحق ہونے کے بعد سدھار سیکٹر کی 270پاور لومز فیکٹر یا بند کروا دی اور سینکڑو ں پاور لومز ورکرز کو سڑکوں پر لا کر احتجاج شروع کر دیا مشتعل افردنے میں جھنگ رود بلاک کر دی لیبر قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطا لبہ کیا کہ وہ از خود اس سا نحہ کا نوٹس لیں اور لواحقین کو انصاف دلا ئیں رہنماؤں نے کہا کہ فیصل آباد میں 25لا کھ سے زائد پاور لومز ورکرز اور اس شعبے سے وابسظہ افراد کام کر تے ہیں مگر فیکٹری ما لکان نے بجلی کے شارٹ سرکٹ اور کر نٹ لگنے کے واقعا ت کو رو کنے کے لیے کو ئی سیفٹی انتظا مات نہیں کیے جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے واقعات ہو تے رہتے ہیں مشتعل افراد نے ڈی او لیبر کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈی سی او سے اس کے خلاف سخت کاروا ئی کر نے مطا لبہ کیا ۔