واشنگٹن (آئی این پی) آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستانی معیشت میں مزید بہتری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں 4.7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے عالمی مالیاتی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال میں پاکستانی معیشت میں 4.7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح5فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال پاکستان میں روزگاری کی شرح 6.1فیصد رہنے کا امکان ہے۔(اح)