لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محموداشرفی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے مسلم ام کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ، مک المکرمہ میں ہونے والی عالمی کانفرنس سے مسلم ام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔ یہ بات پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مک المکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس پر روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا محمد اشفاق پتافی ، قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا اسلام الدین ، مولانا محمد اسلم ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا اسید الرحمن ، مولانا محمد مشتاق لاہوری، مولانا حبیب الرحمن عابد بھی موجود تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسلم امکو انتشار سے بچانے اور متحد کرنے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کو بنیادی کردار ادا کرنا ہے ۔ مک المکرمہ میں ہونے والی عالمی کانفرنس ، عالمی اسلامی فکری اتحاد کے قیام کی طرف اہم قدم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف دوسری پیغام اسلام کانفرنس 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گی جس میں عالم اسلام کے قائدین شریک ہوں گے ۔