خبرنامہ پنجاب

پاکستان ریلویزحکام نےای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرانےکا فیصلہ کرلیا

لاہور:(آئی این پی) پاکستان ریلویز میں یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا جس کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور اورراولپنڈی کے درمیان ریل کار کیلئے ای ٹکٹنگ کی سروس شروع کی جائیگی جبکہ اسلام آباد سے کراچی گرین لائن ٹرین کیلئے بھی یکم ستمبر سے ہی یہ نظام شروع کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ای ٹکٹنگ کے اجراسے مسافر گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کروا سکیں گے جبکہ مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ٹکٹ کی تمام تر تفصیلات ارسال کر دی جائیں گی جس سے انہیں ریلوے سٹیشن آکر ٹکٹ بک کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔