لاہور (آئی این پی) پاکستان ریلویز نے آئندہ ہفتے سے لاہور سے کراچی کیلئے بزنس ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ہفتہ کو ترجمان پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق پاکستان ریلویز نے اگلے ہفتے سے بزنس ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے،بزنس ایکسپریس کا افتتاح وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے جبکہ ریلوے نے بزنس ایکسپریس سے کرائے کی مد میں دی جانے والی رعایت بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے