خبرنامہ پنجاب

پاکستان ریلوے نے کینال روڈ پر کنٹری کلب کو سیل کر دیا

لاہور: (آئی این پی) پاکستان ریلوے نے لاہور کینال پر واقع کنٹری کلب سیل کر دیا ، کنٹری کلب کو معاہدے کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق کینال روڈ پر واقع کنٹری کلب کو معاہدے کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے اعلیٰ افسر زبیر شفیع غوری کے مطابق کنٹری کلب کے متعلق عدالت سے کسی قسم کا کوئی حکم امتناعی موجود نہیں اور نہ ہی ریلوے حکام عدالت کے کسی بھی حکم کو پامال کرنے بارے سوچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کنٹری کلب ریلوے کی اراضی پر قائم ہے اور کلب انتظامیہ معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی تھی اور اراضی پر تجاوزات بنانا بھی شروع کی ہوئی تھیں جس وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا ہے