سرگودھا۔(ملت آن لائن) پاکستان ریلوے 15 اکتوبر سے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کررہا ہے،جس میں گاڑیوں کے اوقات میں ردو بدل کے علاوہ مختلف گاڑیوں کے نئے سٹاپ بھی مقرر اور بعض گاڑیوں کے سٹاپ ختم کئے جائینگے ،15 اکتوبر سے ریلوے اسٹیشنز پر ٹھنڈے پانی کے واٹر کولر بند کردیئے جائینگے۔