خبرنامہ پنجاب

پاکستان سے6 نائیجیرین شہری ملک بدرکردیئےگئے

راولپنڈی:(اے پی پی) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 6 نائیجیرین شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا۔ 3 برس قبل منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 6 نائجیرین باشندوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ متعلقہ عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر انہیں قانون کے مطابق سزائیں سنائی تھیں۔ ایف آئی اے نے سزائیں مکمل کرنے کے بعد ان نائجیرین شہریوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے یہ غیر ملکی زندگی بھر پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔