لاہور: (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات معاشی تعاون میں بدل چکے ہیں ،ترک سرمایہ کار وں کو پنجاب میں جدید یلو کیب گاڑیاں چلانے کیلیے ہر سہولت دیں گے ۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ترکی کے سرمایہ کارگروپ کے وفد نے ملاقات کی ،ترک سرمایہ کاروں نے بتایا کہ ان کا گروپ پنجاب میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کرے گا، جدید یلو کیب گاڑیاں چلائی جائیں گی، وزیراعلیٰ نے جدید ییلو کیب گاڑی میں بیٹھ کراس کامعائنہ بھی کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں،دونوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،وزیر اعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یلو کیب گاڑیوں کے لیے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔