خبرنامہ پنجاب

پاک سرزمین پارٹی ملتان پہنچ گئی

ملتان(آئی این پی)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے۔پاک سرزمین پارٹی کے سینئررہنما رضاہارون،افتخاررندھاوا،شیخ کرامت علی،محمدیسٰین ودیگر نے ملتان آمد پر دربار حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی ؒ اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضاہارون کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی تیزی سے پنجاب میں تنظیم سازی کررہی ہے۔ہم جلسوں سے پہلے تمام صوبوں میں تنظیم سازی کریں گے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پارٹی کی کمیٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے انکوائری کے مسئلے پر ادارے ناکام ہوچکے ہیں۔نیب بھی اپناکام نہیں کررہی ۔شفاف احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں رضاہارون کا کہنا تھا کہ آفاق احمد اور قائدایم کیوایم الطاف حسین 24 سال تک لڑتے رہے ،آفاق احمداب سب کچھ ختم کرکے ایک ہونے کا کیوں کہہ رہے ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد پر تشدد اور انکی کی زیرحراست موت کی بھی شدید مذمت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔