خبرنامہ پنجاب

پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب:(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور میں چینی قونصلیٹ گئےاور چینی قونصل جنرل یوبورن سے ملاقات کی،جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہبازشریف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، چینی حکومت نے 46ارب ڈالر کاسرمایہ کاری پیکیج دے کر پاکستان سے دوستی کا حق نبھایا ہے،سی پیک سےپاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی کا نیا دو رشروع ہو گا۔ چینی کونسل جنرل یوبورن نےپنجاب کےترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ اعلیٰ معیار کو سراہا ۔