خبرنامہ پنجاب

پتوکی :سکول رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر

پتوکی:(ملت+اے پی پی) پتوکی میں دھند کے باعث سکول کا رکشہ ٹرالر سے ٹکرا گیا ، حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت چوتھی کلاس کا بچہ جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے ۔ پتوکی میں گگا چک 29 سے رکشہ بچوں کو لے کر حبیب آباد سکول جا رہا تھا کہ ٹول پلازہ کے قریب دھند کے باعث روڈ کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا ۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور چوتھی کلاس کا طالبعلم 8 سال کا عاصم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 بچے زخمی ہوئے ۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔