خبرنامہ پنجاب

پرائیویٹ سکول فیسوں میں اضافہ درست :اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ درست قرار دے دیا ، فیسوں میں اضافے کیخلاف حکومتی نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ سکول فیس میں اضافہ سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کی اتھارٹی پیرا کو رولز بناتے وقت نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز طلب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پرائیویٹ سکولوں نے 23 ستمبر 2015 کے حکومتی نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا ۔