خبرنامہ پنجاب

پرویزرشید کی پروازمیں مسافرکی طبیعت خراب؛ پروازروک لی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید و دیگر رہنماؤں کی لندن روانگی سے قبل مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر پرواز کو روک لیا گیا،طیارہ ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 785میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر پرواز کو اڑان سے قبل ہی رن وے پر روک لیا گیا، پرواز میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، سینیٹر مشاہد اللہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی سوار تھے۔ بعد ازاں پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد روانہ کر دی گئی