اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کو حکومت کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پمز سمیت ملک بھر میں اس وقت دل کی پیوندکاری کی سہولت موجود نہیں ہے،پاکستانی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے اس وقت پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ 9 معاہدے ہیں، 2014کی پہلی سی ماہی کے مقابلے میں 2015کی پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے نے 2.83ملین روپے کا منافع کمایا،پی آئی اے کی 84فیصد پروازیں اب بروقت چلتی ہیں،فیڈرل بورڈ آنٹر میڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن نے گزشتہ 5سال کے دوران فنڈز بینکوں میں رکھ کر ان سے ایک ارب 25کروڑ92لاکھ 62ہزار سود کی مد میں منافع حاصل کیا،ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر گامزن ہیں، روزانہ 26فریڈ اور 106مسافر ٹرینیں چلتی ہیں،سسٹم میں بہتری آنے کی وجہ سے زیادہ تر مسافر ٹرینیں 105کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں،سی پیک منصو بہ مکمل ہونے کے بعد مسافر ٹرینوں کی رفتار 160کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی، کابینہ ڈویژن کے پاس اس وقت اپنی 12اور پول میں 35گاڑیاں ہیں جن پر فیول اور دیکھ بھال پر ماہانہ 36لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کے سوالوں کے جواب وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان،وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب،پارلیمانی سیکر ٹری سید محمد عاشق حسین شاہ اور محسن شاہ نواز رانجھا نے دئیے۔قبل ازیں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں ٹیکنکل و وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی تعداد 3581ہے جس میں سے مردوں کیلئے 1385،خواتین کیلئے 763اور مخلوط 763ادارے ہیں جن میں سے مجموعی طور پر 32ہزار 167طلبہ کا اندارج ہوچکا ہے۔رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکر ٹری ریلوے سید محمد عاشق حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی اس وقت تمام م تر توجہ ایم ون پر ہے جو کراچی سے پشاور تک ہے،میٹر ٹرین بنانے کا منصوبہ صوبائی سبجیکٹ ہے ،ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر گامزنہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت روزانہ 26فریڈ ٹرینیں چل رہی ہیں جبکہ اسکے علاوہ 106مسافر ٹرینیں روزانہ چلتی ہیں،سسٹم میں بہتری آنے کی وجہ سے زیادہ تر مسافر ٹرینیں 105کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں،سی پیک منصوبی مکمل ہونے کے بعد مسافر ٹرینوں کی رفتار 160کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پمز سمیت ملک بھر میں اس وقت دل کی پیوندکاری کی سہولت موجود نہیں ہے،دل کی پیوندکاری کیلئے مریضوں کو بیرون ملک جانا پڑتا ہے،رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکر ٹری وزارت اطلاعات محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ پاکستانی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے اس وقت پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ 9 معاہدے ہیں،اسکے علاوہ پی این سی اے ،لوک ورثہ اور خارجی شعبہ تشہیر بھی مختلف ممالک میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے فنکاروں ،ثقافت طائفے بھجتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈیل ویجز اساتذہ کو مستقل کر نے کیلئے ہائی کورٹ کے حکم پر ایک کمیٹی قائم کر دی گئی تھی جو گزشتہ 9ماہ سے کام کر رہی ہے اس کمیٹی کے پاس گریڈ 16اور 17کے اساتذہ کو مستقل کر نے کا اختیار نہیں تھا جس کیلئے اب وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت کیڈ نے سمری ارسال کی ہے کہ اس کمیٹی کے ٹی ار اوز کی تبدیلی کی جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ نے کہا کہ وزارت کیڈ کے ماتحت آنے والے تمام اداروں کو بائیومیٹرک حاضری کیلئے آلات نصب کر نے کی ہدایات دے دی گئی ہیں ان میں سے کچھ اداروں نے اس حوالے سے کام مکمل کر لیا ہے اور کچھ میں جاری ہے۔ رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمان نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آنٹر میڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے پاس اس وقت 4963.810ملین روپے کی رقم دستیاب ہے،جو 6مختلف بینکوں میں پڑی ہے، ادارے نے گزشتہ 5سال کے دوران فنڈز بینکوں میں رکھ کر ان سے ایک ارب 25کروڑ92لاکھ 62ہزار سود کی مد میں منافع حاصل کیا۔رکن قومی اسمبلی پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ اس وقت کابینہ ڈویژن کے پاس اپنی 12اور پول میں 35گاڑیاں ہیں جن پر فیول اور دیکھ بھال پر ماہانہ 36لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔رکن قومی اسمبلی بیلم حسین کے سوال کے جواب میں وزارت تعلیم کی جانب سے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بیرون ممالک سے پی ایچ ڈی کر کے آنے والے 1798اساتذہ پڑھا رہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل خان کے سوال کے جواب میں ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ 2014کی نسبت 2015میں پی آئی اے کے خسارے میں کمی آئی ،2014کی پہلی سی ماہی کے مقابلے میں 2015کی پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے نے 2.83ملین روپے کا منافع کمایا،پی آئی اے کی 84فیصد پروازیں اب بروقت چلتی ہیں۔(رڈ)