خبرنامہ پنجاب

پمز ہسپتال میں میل نرس کی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی دم توڑگئی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال میں گزشتہ ماہ میل نرس کی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی۔ پیر کو وی سی پمز ہسپتال ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق متاثرہ لڑکی پہلے روز سے ہی وینٹی لیٹر پرتھی ، لڑکی ایسی بیماری میں مبتلا تھی جس سے حرام مغز متاثر ہوتا ہے، اس بیماری کے متاثرہ افراد کی شرح اموات 90 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ جاں بحق لڑکی کو گزشتہ ماہ پمز ہسپتال میں میل نرس نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے مبینہ زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو گرفتار کرلیا تھا اور اب ملزم اڈیالہ جیل میں قید ہے۔(اح)