لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آج بھی آگ برسانے کو تیار،موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں گرمی ابھی شہریوں کا مزید بھرکس نکالے گی،دو دن میں اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،لاہور میں پارہ 42،فیصل آباد میں 43 اور ملتان میں 44 تک جانے کا امکان ہے،جنوبی علاقوں میں بھی بلا کی گرمی پڑے گی۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی سورج آج سوا نیزے پر رہے گا،لاڑکانہ میں درجہ حرارت 47،دادو 46 اور جیکب آبا د میں 45 تک جائے گا،کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 تک جانے کا امکان ہے،سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔