اسلام آباد (آئی این پی )پنجاب ،خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ،محکمہ موسمیات نے اتوار تک خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ،شدید بارشوں کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ (آج ) اتوار کو اسلام آباد، فاٹا میں ا کثر مقامات پر جبکہ خیبر پختونخواہ (پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن ) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ۔ اتوار کوشمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز /گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ ، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز /گردآلودہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ کے علاقے پاراچنار39، پٹن35، دیر25، کالام16، چترال15، میرکھانی13،مالم جبہ11، بنوں08، سیدوشریف07، دروش، لوئردیر06، بالاکوٹ05، پشاور03، ڈی آئی خان، کاکول01، گلگت بلتستان کے علاقے استور05، بگروٹ03، گوپس02، چلاس01، کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ04، مظفر آباد03، راولاکوٹ02، پنجاب کے علاقے کامرہ، بھکر01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، پڈعیدن40، سکھر، چھور، حیدرآباد39، تربت، لسبیلا، موہنجوداڑو، روہڑی، دادو، رحیم یار خان38، خانپور، بدین، بہاولپور، جیکب آباد 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔