خبرنامہ پنجاب

پنجاب اسمبلی:وزیراعظم کی واپسی کےمتعلق قرارداد جمع

لاہور:(اے پی پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کی جانب سے وزیراعظم کی جلد وطن واپس آ کر عوامی مسائل حل کرنے کے متعلق قرارداد جمع کرائی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم کی جلد وطن واپسی کے متعلق قرارداد جمع کروائی گئی ،قرار داد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے جلد وطن واپس آکر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔اگر وزیراعظم جلد واپس نہی آتے تو سمجھ لیا جائے کہ وزیر اعظم کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔