لاہور:(اے پی پی)ارکان پنجاب اسمبلی کی دو نمبری پکڑلی، اجلاس ختم ہونے کے بعد حاضریاں لگانے آنیوالے اراکین بہانے بناتے رہے، کسی نے کہا دوائی کے سلسلے میں آیا ہوں۔ کام اپنے نپٹائیں، حاضری اسمبلی میں لگوائیں، مال پانی جی بھر کے بنائیں، عوامی نمائندوں کی جعل سازی پکڑی گئی۔ چوری اس وقت پکڑی جب کورم پورا کرنے کیلئے 371 میں سے 92 ارکان ایوان میں موجود نہ تھے اور حاضری لگی تھی 208 ارکان کی، اجلاس ختم ہونے کے بعد آنے والوں سے سماء نے سوال کیا تو آئیں بائیں شائیں شروع کردی۔ اپوزیشن ارکان نے بھی اسے اخلاقی، قانونی اور مالی کرپشن قرار دیا، وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی جانب سے لگائی گئی حاضری نے بھی ایم پی ایز کی جعلسازی کی تصدیق کی ہے۔