خبرنامہ پنجاب

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا وزیر اعلی کی نااہلی کیلئے ریفر نس پر بات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج ‘ ایوان سے واک آؤٹ

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیر اعلی کی نااہلی کیلئے دائر ریفر نس پر بات کی اجازت نہ ملنے پر شدید احتجاج اور ایوان سے واک آؤٹ ‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے تحر یک انصاف کے ایوان میں احتجاج کو ’’شر مناک اور گھٹیا‘‘قرار دیدیا ’ایوان کے گو نوازگو ‘گو شہباز گو ‘‘روعمران رو‘گو عمران گو کے نعروں سے گو نجنے سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر تا رہا ‘اپوزیشن کی جانب سے کورام کی نشاندہی کے باوجود حکومت نے کورام پورا کر لیا ’اپوزیشن پنجاب اسمبلی سیڑ ھیوں پر بھی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتی رہی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریفر نس کے معاملے پر صرف میرے چیمبرز میں بات ہوسکتی ہے ایوان میں اس پر بات کر نے کی اجازت نہیں دوں گا ۔ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے نکتہ اعتراض پر پر سپیکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر اعلی کے خلاف ریفر نس دائر کیا ہمیں بتایا جائے اس کا کیا بنا؟لاہور ہائیکورٹ اپنے ایک فیصلہ میں یہ کہہ چکا ہے کہ شہبا زشر یف صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انکو نااہل قرار دیا جائے جس پرسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو مزید بات کر نے سے رو کتے ہوئے کہا کہ آپ اس ایوان میں بات نہیں کر سکتے آپ میرے چیمبرز میں آکر بات کر یں جس پر اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی جسکی وجہ سے ایوان کے گو نوازگو ‘گو شہباز گو ‘‘روعمران رو‘گو عمران گو کے نعروں سے گو نجنے سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر تا رہا حکومت اور اپوزیشن کے اراکین ایک دوسرے کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے جسکے بعد کورام کی نشاندہی کر کے اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا لیکن حکومت اس موقعہ پرکورام پورا کر نے میں کامیابی ہوگئی اور سپیکر نے سر کاری کاروائی کے بعد ایوان میں صحت کے شعبے کی کار کردگی پر بحث شروع کر وادی جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے خود سپیکرکے چیمبرز میں اس بات پر اتفاق کیا کہ 2دن کیلئے ایوان میں صحت پر بحث کروائی جائیگی مگر اب یہ کسی اور معاملے پر احتجاج کر رہے ہیں ان میں کوئی شر م ہے اور نہ ہی ان میں کوئی حیاء ہے یہ اپنی گھٹیا سیاست اور احتجاج سے اداروں پر دباؤ ڈالنے کوشش کر تے ہیں مگر انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا جبکہ قبل ازیں اپوزیشن کی جانب سے ایوان سے واک آؤٹ کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بھی نعرے بازی کی گئی اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہبا زشر یف کے خلاف سپیکر کو ریفر نس جمع کروائے ہو چکا ہے مگر سپیکر نے ابھی تک اس پر کوئی موقف نہیں دیا ہم نے سپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہبا زشر یف کو سمن جاری کر یں اور شہباز شر یف ایوان میں آکر وضاحت کر یں ۔