خبرنامہ پنجاب

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کی طرف سے چار سال میں 156مرتبہ کورم کی نشاندہی کی گئی

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے چار سال میں 156مرتبہ کورم کی نشاندہی کی گئی۔ متعدد مرتبہ حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔حکومت کیلئے کورم پورا کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے۔بدھ کے روز بھی ہونے والے اجلاس میں بھی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ایک گھنٹہ ملتوی رہا بلکہ آخر ممبران کو ایم پی اے ہاسٹل سے وزیر اعلیٰ کا سٹاف خود لے کر آیا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر چار بل موجود تھے جو حکومت نے ہر حال میں منظور کرنے تھے حکومت نے ممبران کو اسمبلی میں روکے رکھنے کا انوکھا حل تلاش کیا۔ممبران کیلئے دوپہر کے پر تکلف ظہرا نے کا اہتمام کیا گیا۔قانون سازی کے دوران بھی وزیر اعلیٰ کے سٹاف اور ممبران کے دوران آں کھ مچولی کا سلسلہ جارہا۔اکثر ممبران اسمبلی سے نکلنے میں کامیاب رہے۔