خبرنامہ پنجاب

پنجاب اسمبلی: تسلی بخش جوابات نہ آنے پر اپوزیشن اراکین کے سوالات کمیٹی کے سپرد

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی نے تسلی بخش جوابات نہ آنے پر اپوزیشن اراکین احسن ریاض فتیانہ‘ عارف عباسی اور سعدیہ سہیل کے سوالات کو کمیٹی کے سپر د کر یا ‘ پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل کے سوال کا جواب ڈیڑھ سال بعد ایجنڈے میں نہ آنے کا انکشاف جبکہ پار لیمانی سیکرٹری رانا افضل نے ایوان کو بتایا کہ لاہور میں شیشہ کیفے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے29شیشہ کیفے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیفے کو سیل کر دیا ہے اور اب لاہور میں کوئی شیشے کیفے نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدار ت میں مقررہ وقت 2بجے کی بجائے4بجکر 45منٹ پر تلاو ت قر آن پاک سے شروع ہو اجلاس کے آغاز میں آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے 2سوال بعد اپنے سوالات ایجنڈے میں آنے پر احتجاجا اپنے سوالات پر بات کر نے سے انکار کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کے عارف عباسی نے لاہور کے ڈی سی آفس میں جعلی اسلحہ لائسنس کے متعلق انکوائری ڈیڑھ سال میں بھی مکمل نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا جس پر سپیکر نے عارف عباسی کا سوال کمیٹی کے سپر د کر دیا جس پرکمیٹی2ماہ میں اس پر انکوائری کر کے ایوان میں رپورٹ پیش کر یگی جبکہ سپیکر نے آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کے گھر پر جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر مقدمے کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ آنے پر معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپر د کرد یا ہے ۔