لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونیوالی دہشت گردی کے واقعے کی واہگہ ‘گلشن اقبال پارک سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں مماثلت کا انکشاف‘خود کش حملہ آوار کے سہولت کار بھی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ چیئرنگ کراس کی تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لئے ۔ ذرائع پنجاب اسمبلی کے سامنے13فرور ی کو ہونیوالی دہشت گردی میں خود کش حملہ آوار نے جو دھماکہ خیر مواد استعمال کیا ہے وہی بال بیر نگ سمیت دیگر آلات بھی استعمال کیے گئے ہیں جسکے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے اس تمام شواہدکو بھی اپنی تحقیقات میں شامل کر لیا ہے اور سی ٹی ڈی نے چیئرنگ کراس چوک میں ہونیوالے دہشگردی کے واقعہ کی درج ایف آئی آر کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ اس سلسلہ میں سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں جن میں پولیس اہلکار اور وارڈنز بھی شامل ہیں سے واقعہ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی لیتے ہوئے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں سی ٹی ڈی نے مال روڈ پر واقع مختلف مالیاتی اداروں اورتجارتی مراکز کے باہر نصب کیمروں سے وقوعہ اور اس سے قبل کے دنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کیلئے رابطے کر لئے ہیں جسکے بعد دہشت گردوں کے سہولت کار کی مال روڈ کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آرہی ہے جس میں سہولت کار نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہے۔