لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کے اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہونے پر اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج ، ایوان گو جانبدار سپیکر گو کے نعروں سے گونجتا رہا‘سپیکر نے اپوزیشن اراکین کے مائیک بند کرادےئے‘ اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیرا کرلیا اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں‘حکومتی اراکین اسمبلی تحر یک انصاف کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے دوسرے روز کے اجلاس میں بھی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اپنی دیگر حکومتی مصر وفیات کی وجہ سے شر یک نہ ہوئے جس پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء ا للہ خان کی ایوان میں عدم موجودگی کی نشاندہی کی اور انکی ایوان میں عدم موجودگی پر شدید احتجاج شروع کر دیا جسکے جواب میں حکومتی اراکین نے تحر یک انصاف کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیں۔ اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی ، اپوزیشن ارکان نے’ گو جانبدار سپیکر گو‘‘ کے نعرے لگائے جس پر سپیکر نے اپوزیشن اراکین کے مائیک بند کرادےئے۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیرا کرلیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر تا رہا جبکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ پہلے تو وزیر اعلی اجلاس میں نہیں آتے تھے اب وزیر قانون بھی غائب ہوگئے۔ استنبول کے میئر کے لیے پورے لاہور کو بند کرکے رکھ دیا ہے،اورینج لائن ٹرین منصوبے پربحث کے دوران عوام کو منصوبے کے نقصانات سے آگاہ کریں گے،راناثنااللہ کواپنے منصب کا خیال رکھنا چاہیے۔