پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن کے نام رہی ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو127 جنرل نشستوں کی بنیاد پر32 خواتین کی سیٹیں ملیں گی۔ تحریک انصاف خواتین کی 29 مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔تحریک انصاف کوحاصل 118 جنرل نشستوں کی بنیادپر29 سیٹیں ملیں گی۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کو3 اورپیپلزپارٹی کوخواتین کی 2 نشستیں ملیں گی۔آزاد امیدواروں کے آنے سے اس جماعت کی خواتین کی نشستیں بڑھ جائیں گی۔