لاہور:(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نیب بارے بیان کے خلاف اپوزیشن نے قرار دار جمع کرا دی ہے ، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا قومی احتساب کے ادارے نیب بارے فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ اگر وزیر اعظم کا بیان فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو اپوزیشن جماعتیں یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گی کہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ۔