خبرنامہ پنجاب

پنجاب اسمبلی نے خواتین پر تشدد سے تحفظ کا بل منظور کرلیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی نے خواتین پر تشدد سے تحفظ کا بل منظور کرلیا ‘بل کی منظوری کے بعد تشدد کا شکار خاتون کو گھر سے بے دخل نہیں کیا جاسکے گا اور اس کے تمام اخراجات مرد اٹھائے گا اورخاتون پر تشدد کرنے والے مرد کو 2 دن کیلئے گھر سے نکالا جاسکے گا۔عورتوں پر تشدد کرنے والے مردوں کو عدالتی حکم پر ٹریکنگ کڑے لگائے جائیں گے اور ٹریکنگ سسٹم اتارنے پر مردوں کو سزا دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بل میں خواتین پر گھریلو تشدد، معاشی استحصال، جذباتی، نفسیاتی، بدکلامی اور سائبر کرائمز شامل ہیں ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے تحفظ کے لیے شیلٹر ہوم بنائے جائیں گے جن میں متاثرہ خواتین اور بچوں کو بورڈنگ،لاجنگ کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ خواتین پرتشدد کی شکایت کے ازالہ کیلئے ٹال فری نمبرقائم کیاجائے گا اور خواتین کی شکایات کی تحقیقات کیلئے ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی بنائی جائیگی جبکہ مصالحت کے لیے سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔بل کی منظوری کے بعد تشدد کا شکار خاتون کو گھر سے بے دخل نہیں کیا جاسکے گا اور اس کے تمام اخراجات مرد اٹھائے گا اورخاتون پر تشدد کرنے والے مرد کو 2 دن کیلئے گھر سے نکالا جاسکے گا۔عورتوں پر تشدد کرنے والے مردوں کو عدالتی حکم پر ٹریکنگ کڑے لگائے جائیں گے اور ٹریکنگ سسٹم اتارنے پر مردوں کو سزا دی جائے گی۔