خبرنامہ پنجاب

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا30کروڑ روپے سے زاہد کے ٹیکس کی عدم وصولی پر محکمہ ایکسائرز پر اظہار برہمی

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ون نے 30 کروڑ روپے سے زاہد کے ٹیکس کی عدم وصولی پر محکمہ ایکسائرز و ٹیکسیشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ 30 روز میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ دس ہزار کلو افہام کا ریکارڈ موجود نہ ہونے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گی۔تفصیلات مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ون کا اجلاس چےئرمین کمیٹی میاں محمود الرشید کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ ایکسائر اینڈ ٹکیشن کے آڈٹ پیرا پر غور کیا گیا جبکہ محکہ کیجانب سے ڈی جی ایکسائر اکرم گوندل اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ کئی سالوں سے وکلا کی جانب سے پروفشل ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس کی رقم 30 کروڑ سے زاہد ہے ۔ کمٹی کی جانب سے وکلا سے ٹیکس کی عدم وصولی پر محکہ کے افیسران کی سرزیشن کرتے ہوئے ہدایت کی گی ہے کہ فوری طور پر ریکوری کی جائے جبکہ دوران اجلاس محکہ آڈٹ کی جانب سے کمٹی کو بتایا گیا کہ محکہ کی جانب سے پندرہ ہزار کلو افہام پکڑی گی تھی جس میں سے پانچ ہزار کلو کو تلف کر دیا گیا ہے دس ہزار کا ریکارڈ موجود نہ ہونے پر کمیٹی کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کی گی ہے۔