لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں مقامی حکومت پنجاب،ڈرگز ،لینڈ ریکارڈ اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کے بل کثرت رائے سے منظور ‘اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کو یکسر مسترد کردی گئیں ‘مقامی حکومت کا بل پاس ہونے کے بعد اب میٹرو پولیٹن کارپوریشن،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے اجلاس کی صدارت وائس چیئر مین ہی کرینگے‘اگر ایک سے زائد ڈپٹی میئر یا وائس چیئر مین ہونگے تو 6ماہ کیلئے عمر کی سینارٹی کے مطابق اجلاس کی صدارت کی جائے گی۔بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ چار منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوااجلاس کے آغاز میں ایک مرتبہ پھرا حسن ریاض فتیانہ کی طرف سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔اسمبلی کے ایجنڈے پر زراعت اور سماجی بہبود و بیت المال کے محکموں کے متعلق سوالات کے جواب دیے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں مقامی حکومت پنجاب 2017کا قانون پاس کردیا گیا اس کے بل کی منظوری کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے اجلاس کی صدارت وائس چیئر مین ہی کرینگے۔وائس چیئر مین کی عدم موجودگی میں حاضر ارکین سے منتخب رکن ہی اجلاس کی صدارت کرے گا۔پنجاب ڈرگز بل کی منظوری کے بعد کوالٹی کنٹرول بورڈ،چیف ڈرگز کنٹرول آفس اور ڈرگز ٹیسٹنگ لیباٹریز وفاق کی بجائے اب صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرے گی۔غیر معیاری ،ملاوٹ شدہ اور جعلی ادویات تیار کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔بغیر لائسنس اودیات بنانے یا فروخت کرنے والوں کو کم از کم 3سال زیادہ سے زیادہ 10سال سزا ہو گی اور کم از کم ڈھائی کروڑ سے 5کروڑ تک جرمانہ ہو گا۔صوبائی حکومت یا ڈرگ کورٹ کی جانب سزا یافتہ شخص 60یوم کے اندر لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکتا ہے۔لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی منظور کے بعد انتظام بورڈ اتھارٹی کے سپرد ہو گا۔حکومت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا قیام ایک آڈیننس کے ذریعے عمل میں لا چکی ہے اب اسمبلی نے با ضابطہ طور اس کو قانون کی شکل دے دی ہے۔اسمبلی میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کا بل منظور کردیا گیا۔اس بل کی منظوری کے بعد کالج کو یونیورسٹی کا درجہ مل گیا ہے۔یونیورسٹی حکومت کی منظوری کے بعد ذیلی کیمپس بنانے کی مجاذ گی۔یونیورسٹی ہوم اکنامکس اور علم کے ایسے متعلقہ شعبہ جات میں ہدایت جاری کرے گا۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر زراعت نعیم اختر اور پارلیمانی سیکرٹری بیت المال سماجی و بہبودحاجی الیاس انصاری ہر سوال کا جواب آئندہ مالی پر ڈالتے رہے۔ایک خاتون رکن کی طرف سے وزیر زراعت کو پارلیمانی سیکرٹری کہا گیا تو جواب میں وزیر نے کہا بی بی میں پارلیمانی سیکرٹری نہیں وزیر ہوں۔پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود و بیت المال الیاس انصاری نے کہاسید وسیم اختر کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا دو ماہ تک تمام اضلا میں زکوۃ کمیٹیوں قیام عمل میں لایا جائے گا۔وسیم اختر نے کہا اگر دو ماہ تک کمیٹیاں قائم نہ ہوئی تو میں واہ ویلہ کروں گاسپیکر نے کہا آپ واہ ویلہ کیوں کرینگے ان سے جواب پوچھیں گے۔ایجنڈا مکمل ہو نے سپیکر رانا محمد اقبال نے اجلاس آج دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔