لاہور(اے پی پی)پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی بل پر نجی اسکولوں کی تنظیمیں2حصوں میں تقسیم ہوگئیں۔ایسوسی ایشن اسکول کھولنے پر راضی ہے مگر فیڈریشن ہڑتال کے مؤقف پر قائم ہے۔ اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود کا کہنا ہے کہ حکومت کسی صورت اسکول بندکرنا نہیں چاہتی،اسکول مالکان کی تجاویز کے بعد قانون میں ترمیم کی جائے گی۔