خبرنامہ پنجاب

پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں29ا فراد جاں بحق،817زخمی

لاہور۔17 اکتوبر(ملت + اے پی پی) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز619ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں581شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ207افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران29افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 293 ڈرائیور19 کم عمرڈرائیور،421مسافراور103پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔