خبرنامہ پنجاب

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا آٹھویں روز بھی احتجاج جاری

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹر آٹھویں روز بھی سراپا احتجاج رہے ، حکومت نے چپ سادھ لی ۔ مسیحاؤں نے او پی ڈی بند کر دی ، مریض رلنے لگے ، کوئی پرسان حال نہیں ، او پی ڈی بند ہونے سے مریض بے حال ہوگئے ۔ مسیحا سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، حکومت ضد پر اڑی ہوئی ہے ، او پی ڈی بند ہونے سے مریض بے حال اور لواحقین پریشان ہو رہے ہیں ۔ مسیحاؤں کی کون سنے ، مریضوں کا درد کون بانٹے کوئی پرسان حال نہیں ۔ لاہور کے میو ، سروسز ، جناح ، گنگارام ، چلڈرن اور جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی بند رکھی ۔ ملتان کے ینگ ڈاکٹروں نے بھی او پی ڈی کو احتجاجا بند رکھا جس سے مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا ۔ راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے آج بھی احتجاج کیا ۔ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں ہٹ کے پکے مسیحاؤں نے آئوٹ ڈور بند کر کے علاج کی خاطر دہائیاں دیتے مریضوں کو باہر نکال دیا ۔ ڈاکٹر مطالبات کے حق میں حکومت اپنی ضد پر ڈٹی ہوئی ہے ۔ او پی ڈی بند ہونے سے غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہنگے علاج کروانے پر مجبور ہیں ۔ فیصل آباد کے سول اور الائیڈ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر آج بھی او پی ڈی نہ پہنچے ، او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔