فیصل آباد (ملت + آئی این پی) پنجاب بھر میں 13798مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل299مدارس56اساتذہ دہشت گردی فرقہ واریت میں ملو ث. تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ پنجاب بھر میں دینی مدارس کی جیو ٹیگنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری اب تک 13798مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل ہو چکی جن میں 199مدارس اور 56اسا تذہ دہشت گردی اور فرقہ واریت جیسے فسادات کروا نے میں ملوث پا ئے گئے ذرائع کے مطا بق ایسے مدارس کے خلاف مزید ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں پھر ان کے خلاف سخت کاروا ئی ہو گیذرائع نے بتا یا کہ پنجاب کے دور دراز کے رورل ایریاز میں ایسے مدارس موجود ہیں یہاں لوگوں کو دھوکا دیا جا رہا ہے جن کے خلاف جلد نیشنل ایکشن پلان تحت کومبنگ آپریشن ہوگا۔