خبرنامہ پنجاب

پنجاب: تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکیورٹی کےلیےکومبنگ آپریشن شروع

لاہور(آئی این پی) سیکورٹی اداروں نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے کومبنگ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کرد یا‘ سرکاری اور نجی سکولوں کا محکمہ سکول ایجوکیشن سے تمام تر تفصیلات بھی طلب کرلیں گئیں ہیں،آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہنگامی بنیادوں پر سکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو سکولوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں‘ ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ابتدائی طور پر کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے فیز میں اے پلس اور اے کیٹگری کے تعلیمی اداروں کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کیا جارہا ہے اس حوالے سے سرکاری اور نجی سکولوں کا محکمہ سکول ایجوکیشن سے تمام تر تفصیلات بھی طلب کرلیں گئیں ہیں۔