خبرنامہ پنجاب

پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کے خلاف گھی کی سپلائی بند کئے جانے پر حکومت اور پی وی ایم اے میں مذاکرات میں معاملات طے پا گئے اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین ایسوسی ایشن اعزاز ملک کا کہنا ہے گھی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ پہلے کیا ہے نہ اب کریں گے۔ انہوں نے کہا حکومتی یقین دہانی پر گھی کی سپلائی ملک بھر میں بحال کی جا رہی ہے۔