خبرنامہ پنجاب

پنجاب حکومت نوجوانوں کیلئےانقلابی اقدامات لےرہی ہے: شہباز

لاہور: (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کاتابناک مستقبل ہیں اور پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلئے انقلابی اقدامات لے رہی ہے ۔ لاہور سے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے باصلاحیت ، ہونہار اور ذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اوران کی مختلف فنون و ہنر کی تربیت کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت 20 لاکھ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ہونہار طلبا کو اربوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ تقسیم کیےجا چکے ہیں اور بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے اربوں روپے کے آسان قرضے بھی فراہم کئے گئےہیں ۔