خبرنامہ پنجاب

پنجاب حکومت نے لاپتا بچوں کی ویب سائٹ بنادی، مریم نواز

لاہور:(اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاپتا بچوں کے حوالے سے ویب سائٹ بنادی، پنجاب حکومت لاپتا ہونے والے بچوں کو بازیاب کرارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی ترجمانی کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹ کیا، جس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے لاپتا بچوں سے متعلق ویب سائٹ بنا دی ہے، جس پر لاپتا ہونے والے بچوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اور پنجاب حکومت گھروں سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی برآمدگی کے لیے کوشاں ہے۔ پنجاب میں روزبروز بچوں کے اغواء کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ پولیس اغواء ہونے والے بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔