لندن:(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پولیس کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر کے اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پولیس کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راجن پور آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا ہی نتیجہ ہے۔