خبرنامہ پنجاب

پنجاب حکومت کا آرمی اورسرکاری افسران کواسلحہ لائسنس فری دینےکا فیصلہ

لاہور: (ئی این پی) پنجاب حکومت کا صوبے میں آرمی افسران اور حکومتی سر کاری افسران کو ایک ایک اسلحہ لائسنس فری دینے کا فیصلہ جبکہ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹزاڈ کر نے کے منصوبے میں25اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں اب تک6لاکھ35ہزار سے زائد لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں جبکہ باقی اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرئزاڈ کر نے کی مقررہ مدت میں رواں سال25اکتوبر تک توسیع کر دی گئی اور کمپیوٹرائزاڈ نہ ہونیوالے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دےئے جائیں گے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت کو صوبے میں آرمی افسران اور حکومتی سر کاری افسران کو ایک ایک اسلحہ لائسنس فری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔