خبرنامہ پنجاب

پنجاب حکومت کا شہبازشریف کیلیے3 ارب روپےکا طیارہ خریدنےکا فیصلہ

لاہور:(اے پی پی) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ شبازشریف اوروی آئی پی موومنٹ کے لئے 3 ارب روپے کا خصوصی طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے پاس وزیر اعلیٰ کے استعمال کے لیے خصوصی سیسنا طیارہ تھا تاہم گزشتہ برس لینڈنگ کے دوران اس کا گئیر پھنس گیا تھا ، جس کے بعد پنجاب حکومت نے نیا طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ طیارے کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آرام دہ سفر کے لیے مڈ جیٹ ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلے کے تحت نیا طیارہ 3 جب کہ پرانا طیارہ 2 ارب روپے میں خریدا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے وی آئی پی موومٹ کے لئے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔