خبرنامہ پنجاب

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمضرصحت فیکٹریاں پکڑلیں

لاہور:(آئی این پی) رمضان المبارک کی آمد سے قبل اگر مضر صحت مشروبات اور مٹھائیاں تیار کرنے کا دھندہ عروج پر ہے تو اِس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے جس نے کیں مختلف کاررائیاں جن میں پکڑی گئیں مضر صحت مشروبات اور مٹھائیاں بنانے والی فیکٹریاں۔ کچا جیل روڈ اور پیکو روڈ پر کی جانے والی اِن کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے 2200 لیٹر مضر صحت مشروبات ۔ فیکٹری میں استعمال کیا جانے والا پانی بھی فلٹریشن کے بغیر استعمال کیا جا رہا تھا تو چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے ورکرز میڈیکل سرٹیفیکٹس کے بغیر کام کر رہے تھے اور صفائی کے دیگر انتظامات بھی غیر تسلی بخش تھے۔ بادامی باغ کے علاقے میں بھی اتھارٹی کی ٹیم متحرک رہی جس نے بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ قبضے میں لے کر اُسے ضائع کر دیا حکام کا کہنا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں اِس طرح جاری رہیں گی۔