لاہور(ملت آن لائن)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈوں سے پاؤڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے11لاکھ گندے انڈے برآمد کرلئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مانگا منڈی کے قریب الواحا ایگ پروسیسنگ یونٹ پر رات گئے چھاپا مارا گیا، یونٹ میں معروف بسکٹ کمپنیوں کے لیے پاوڈر تیار کیا جاتا تھا۔