لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور گوجرانوالہ میں چھاپوں کے دوران 30من مردہ مرغی کا گوشت تلف کر دیا ۔مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو مردہ مرغی کے گوشت سے بچا لیا ، لاہور اور گوجرانوالہ میں کارروائیوں کے دوران ایک ایسے پولٹری یونٹ کو سیل کیا گیا ہے جہاں مردہ مرغی کا 30من گوشت فروخت کیلئے تیار کیا جا رہا تھا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنی رشید کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں قائم رحمت پولٹری میں مردہ مرغی کا گوشت موجود تھا جسے فروخت کرنے کیلئے شہر کے دیگر حصوں میں بھیجا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس مزموم منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔