خبرنامہ پنجاب

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،بشارت بیکری، فرینڈز نمکو، اریبہ فوڈز، میاں جوس کو جرمانے

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں نشتر ٹاؤن میں واقع بشارت بیکری کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، احاطے میں ملازمین کے سگریٹ نوشی کرنے، سٹوریج کے نامناسب حالات اور گندے مکسچرز کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔شالیمار ٹاؤن کاہنہ نو میں فرینڈز نمکو (پروڈکشن یونٹ)کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے کی وجہ سے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ نو میں نائس بیکرز اینڈ سویٹس کو بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔گلبرگ ٹاؤن میں اریبہ فوڈز (نمکو پروڈکشن یونٹ)کواوپن ایریا میں پروڈکشن، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات، ناقص سٹوریج کے حالات اورککنگ ایریا میں صفائی کے ناقص حالات کی وجہ سے 8ہزار روپے جرمانہ ، عثمان پان شاپ، شہنشاہی بریانی اور صاحب جی مرغ چنے کو لائسنس بنوانے کے نوٹسس جاری کیے۔ واہگہ ٹاؤن میں قصرِحسین بینکویٹ حال ایند ایونٹ ہجویری سوپر سٹور،مدینہ ملک شاپ ، ایاز ٹریڈرز اور نیو ملک سویٹسکو لائسنس سے کے لیے نوٹس جاری کیا۔شالیمار ٹاؤن میں امبالہ جوس کارنر کو صفائی کے ناقص حالات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر بہتری کے لیے نو ٹس جاری کیا۔مزید لنک روڈ پر واقع میاں جوس کارنر کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، گندے فریزرز ، انسیکٹ کلر موجودنہ ہونے، احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 5ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔