لاہور (ملت + آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب میں اربوں روپے کے فنڈز کی غیر قانونی تقسیم کر دی گئی ہے لاہور کو خاص ترجیح دیتے ہوئے باقی اضلاع نظر انداز کئے گئے حکومت اپنی ہی پالیسی کے برعکس اقدامات کرتی رہی اکاؤنٹنٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشافات سامنے آئے ہیں سرکاری روپورٹ کے مطابق غیر ترقیاتی اور تنخواہوں سمیت تمام فنڈز ملا کر اب تک صوبہ میں 11 کھرب 11 ارب 59 کروڑ 8 لاکھ 93 ہزار 603 روپے جاری کئے گئے۔ جنوبی پنجاب سمیت کئی اضلاع کو پالیسیاں بناتے وقت نظر انداز کیا گیا اربوں روپے کے پراجیکٹ میں سفارشات کام آئیں۔ سب سے زیادہ فنڈز لاہور کو دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ سپلیمنٹری گرانٹس بھی جاری کیں۔ حکومت پنجاب نے سب اضلاع کو آبادی کے تناسب سے پیسے دینے کی اپنی ہی پالیسی کو نظر انداز کیا۔