خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں آج پھر دھند، موٹروے پر بند

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھر دھند نے ڈیرے ڈال لیے۔ مناظر سفید دھوئیں کی بادلوں میں گم ہونے لگے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت مختلف علاقوں میں اندھیرا چھاتے ہی دھند لوٹ آئی۔ کئی علاقوں میں حد نگا ہ صفر ہو گئی۔ چند گز آگے تک دیکھنا محال ہو گیا۔ حد نظر کم ہونے پر موٹروے پولیس نے ایم تھری فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی۔ ایم 4 پر بھی گو جرہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی۔ لاہور میں دھند کے باعث شہریوں کو بجلی کی طویل بندش کی فکر ستانے لگی ہے۔ لیسکونے گذشتہ روز کے بریک ڈاؤن پر صارفین سے معذرت کی ہے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ گہری دھندکی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے 9 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔