لاہور (ملت + آئی این پی) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش ہے ‘پنجاب میں ایف آئی آر کے اندراج کو مکمل پر کیمپوٹرائزڈ کر دیا ہے ‘پولیس میں تفتیش کے نظام کو بھی بہتر بنا دیا ہے ‘پنجاب میں تھانہ کلچر کا بہت حد تک خاتمہ کر دیا ہے ‘ پولیس کو خوف کی علامت کی بجائے عوام کی خدمت گار بنائیں گے ہماری منزل عوام کی خدمت ہے اور عوام کی حفاظت ہے ‘تھانوں میں عوام کیساتھ انسانوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور ہم نے وزیر اعلی شہبازشر یف کا خواب پورا کر دیا ہے ‘ ہم دہشت گردی کیخلاف دلیرانہ انداز میں لڑ رہے ہیں اور جانوں کی قر بانیں دیتے رہیں گے ۔ وہ سنٹر ل پولیس پنجاب آفس میں پنجاب پولیس میں ڈیجیٹل سسٹم کاافتتاح کر نے کے موقعہ پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں شہداء پولیس کی قر بانیوں کا ذکر کر نا چاہوں گا انکی جانوں کی قر بانی ہماری قوم کے مستقبل کی ضمانت ہے اور انکے ورثاء کا حوصلہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور پنجاب پولیس کے شہداء کو جو پیکج دیا جاتا ہے اسکی دنیا میں کوئی اور مثال ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں امن وامان کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی اور امن کے قیام میں پولیس کا کردار بہت اہم ہے اور پنجاب میں پولیس کی بہتری کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے ہمیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کیونکہ وزیر اعلی امن کے قیام اورعوام کے جان ومال کے تحفظ میں سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس میں انٹیلی جنس ‘تفتیش میں بہتر ی ‘ڈولفن جیسے پر اجیکٹس کے ذریعے عوام کو بروقت مدد اور انصاف فراہم کیا جا رہا ہے اور عوام نے ہم سے جو توقع رکھی ہے اس پرہر صورت پورا اتر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف آج ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائے ہیں اورشاید یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی وزیر اعظم پولیس کے سنٹرل آفس میں آئے ہوں اور میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے پولیس کا150سالہ نظام تبدیل کر نے کا آغاز کرد یا ہے اور اب ہاتھ سے لکھے ہوئے رجسٹرڈ سے کام نہیں ہوگا بلکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایف آئی آر کا اندراج مکمل پر کیمپوٹرائزڈ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کیلئے وزیر اعظم کی خصوصی شفقت سے جو پیکج دیا جائیگا اسکے بعد شہیداء کی فیملز کو گھر کیساتھ ساتھ دیگر تمام سہولتیں بھی میسر کی جائیں گی ۔