خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کا پہلا باضابطہ اجلاس آج ہو گا

لاہور: (ملت+اے پی پی) نوٹیفکیشن کے مطابق، گریڈ 17 پر کمیونٹی آرگنائزیشن میں کام کرنے والے 37 افسران کو لوکل گورنمنٹ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتیاں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت اے ڈی ایل جی پراجیکٹ مینیجرز کے طور پر خالی اسامیوں پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی آرگنائزیشن ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ 37 فی الفور تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کا پہلا باضابطہ اجلاس آج ہو گا۔