خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا

پنجاب:(منلت+اے پی پی) میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ آج سے شروع ہو گیا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی نشستوں کے لئے امیدوارآج سے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کریں گے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے،پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے امیدوارآج سے ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کریں گے۔ کاغذات کی جانچ پرتال دس دسمبر سے گیارہ دسمبر تک کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مئیر اور ڈپٹی میئرز کے ساتھ ساتھ پنجاب کی میونسپل کارپوریشنز ،میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،کامیاب امیدوار 31 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے۔